22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،کچہ کے علاقے میں ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی...

مظفرگڑھ ،کچہ کے علاقے میں ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی،ڈی پی او

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 13 اگست (اے پی پی):کچے کا ہر شہری اہم، اس کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کا ڈی پی او راجن پور فاروق امجد نے ان خیالات کا اظہار کچے کے علاقہ میں پولیس چوکیوں کے دورے کے دوران کیا،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کے ہمراہ دریا پار کچہ کے علاقے میں قائم پولیس چوکیوں کا دورہ کیا۔دونوں افسران نے پولیس چوکی مڈ سونہارے شاہ، دولت پور اور محب شاہ چوکی کا دورہ کیا،افسران نے پولیس چوکی دولت پور کے دورے کے دوران جوانوں سے ملاقات کی اور پولیس چوکی کی چھت سے علاقے کا جائزہ لیا اور جدید ڈرون کیمرے سے بھی کچہ ایریا کا مجموعی جائزہ لیا اور علاقے کی جیو گرافی بھی دیکھی۔

افسران نے پولیس چوکی دولت پور میں ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا اور پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے زیادہ وقت کچے کے علاقے میں گزارنے والے پولیس افسران و ملازمین کے متبادل بھجوانے کا حکم بھی دیا اور اضافی نفری کی تعیناتی کی بھی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے دریائی چوکیوں پر تعینات اور آپریشن میں بہادری سے سے حصہ لیکر مشن کی کامیابی پر تمام ملازمین کےلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کچہ کا علاقہ ہماری ایک بڑی ترجیح ہے کچہ کے علاقے میں ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی

- Advertisement -

اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلئے جارحانہ پالیسی اپنائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راجن پور اور مظفرگڑھ پولیس مشترکہ طور تمام سہولیات سے لیس ہو کر کچہ ایریا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں