24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںمظفرگڑھ ،گندم اٹھانے سے منع کرنے پر ایک شخص قتل،مقدمہ درج

مظفرگڑھ ،گندم اٹھانے سے منع کرنے پر ایک شخص قتل،مقدمہ درج

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 09 مئی (اے پی پی):گندم کی گانٹھیں اٹھانے سے منع کرنے پر جھگڑے میں ایک شخص قتل ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ روہیلانوالی کے علاقے بستی ڈولی کھاکھی میں ملک لطیف ڈولی نے تھریشر لگائی ہوئی تھی اور اپنے رقبہ سے ملحقہ ملک منیر ڈولی کے رقبہ سے اس کی گندم کی گانٹھیں اٹھا رہا تھا،ملک منیر ڈولی نے اسے گانٹھیں اٹھانے سے منع کیا تو ملک لطیف ڈولی نے اپنے بیٹے جمشید ڈولی اور 4 نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اس پر حملہ کرکے اسے سریوں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی منیر ڈولی کو آر ایچ سی ہسپتال روہیلانوالی پہنچایا گیا، جہاں سے اس کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا،جہاں منیر ڈولی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پولیس تھانہ روہیلانوالی نے مقتول کے بھائی ملک وزیر ڈولی کی مدعیت میں دو نامزد اور 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302,148,149 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،اور ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوشش شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594741

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں