مظفرگڑھ ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،پولیس ترجمان

6
FIR

مظفرگڑھ۔ 13 جون (اے پی پی):بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج، ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ, سب انسپکٹر مزمل کلاسرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات فروش ملزم جاوید احمد سے 1110 گرام آئس برآمد کر لی۔ مزید دو ملزمان سے 2کلو اور 30گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے ۔