مظفرگڑھ۔ 17 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوید ارشاد کی زیر صدارت جشنِ بہاراں کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف محکموں کے عہدے داروں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوید ارشاد نے جشن بہاراں کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا کہ 21 تا 23 فروری تک جاری رہنے والے جشن بہاراں فیسٹیول کیلئے تمام تر انتظامات بر وقت مکمل کیے جائیں۔
تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ کی عوام کو صحتمند تفریحی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔