مظفرگڑھ 15 فروری (اے پی پی):مظفرگڑھ کے چوک منڈا روڈ پر سرکنڈوں اور کماد کی باقیات سے بنےچھپر کو آگ لگ جانے سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی۔ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سے دو ایمبولینسز اور فائر وہیکل کو جائے حادثہ پر روانہ کروادیا۔اسی دوران لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا ۔
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا چھپر کو لگی آگ کو لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا لیا تھاجبکہ دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہیں اور ایک بچی جھلس کر زخمی ہے۔ ریسکیو سٹاف زخمی ہونے والی بچی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا،
جبکہ لواحقین نے جاں بحق ہونے والی دونوں کم سن بچیوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کرنے سے روک دیا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت حجاب بنت انصر عمر 7 سال اور نایاب بنت انصر عمر 8 سال سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والی بچی کی شناخت دعا فاطمہ بنت عابد عمر 8 سال سے ہوئی ہے۔\