مظفرگڑھ ، نامعلوم چور زیر تعمیر مکان سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار، پولیس زرائع

88
house collapsed
house collapsed

مظفرگڑھ۔ 11 فروری (اے پی پی):تھانہ چوک اعظم کی حدود چک نمبر 280 ٹی ڈی اے میں نامعلوم چور زیر تعمیر مکان سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کی موٹر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس چوری کےواقعہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مکان مالک حسن نواز نے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس کو درخواست گزار دے دی ہے۔

پولیس تھانہ چوک اعظم نے درخواست پر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری اور سامان برآمد کرانے کا دعوی کیا ہے۔