مظفرگڑھ۔ 12 مئی (اے پی پی):مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں دن دیہاڑے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں
،متاثرہ شخص کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خان گڑھ بائی پاس روڈ پر 125 سی سی ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر دن دہاڑے پلاسٹک کرش پلانٹ سے ڈھائی لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے
،کرش پلانٹ کے مالک عمران مغل کے کال کرنے پر پولیس تھانہ خانگڑھ نے موقع ملاحظہ کرنے کے بعد ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔