- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 18 جون (اے پی پی):ٹائر پھٹنے سے مسافر وین الٹ گئی،ماں اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے قصبہ شہر سلطان میں کلروالی کے مقام پر ٹائر پھٹنے سے ایک ہائی ایس وین الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں عنائت پور شہرسلطان کے رہائشی 28 سالہ زرینہ مائی زوجہ عاشق حسین
10 سالہ زینت بی بی دختر عاشق حسین،7 سالہ آصف ولد عاشق حسین،اور کوٹلہ گانموں کے رہائشی 25 سالہ محمد عمران ولد محمد رمضان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر موقع پر موجود زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رولر ہیلتھ سینٹر شہر سلطان منتقل کر دیا ہے۔\378
- Advertisement -
- Advertisement -