مظفرگڑھ ،9ویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ رائونڈ سموگ کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

105
مظفرگڑھ ،9ویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ رائونڈ سموگ کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

مظفرگڑھ۔ 08 نومبر (اے پی پی):9ویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز سموگ کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔سابق ایم این اے عامر مگسی نے فلیگ آف کرکے پہلی گاڑی کو ٹریک پر روانہ کیا۔نصراللہ خان بخش کی گاڑی سب سے پہلے ٹریک پر روانہ ہوئی،86 گاڑیاں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گی،کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک 3 کلومیٹر طویل ہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے ریسر اسی ترتیب سے اپنی اپنی کیٹگری میں ٹریک پر روانہ ہوں گے۔معروف ریسر صاحبزادہ سلطان کی گاڑی نے بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک مکمل کرلیا ہے،صاحبزادہ سلطان کی گاڑی نے 3 کلومیٹر کا ٹریک صرف ریکارڈ ایک منٹ 36 سیکنڈ میں طے کیا ہے۔