مظفرگڑھ میں”کھیلتا پنجاب”پروگرام کے سلسلے میں تیاریاں شروع،ڈی ایس او

150
کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل مقابلوں میں ڈیرہ غازی خان نے بوائز و گرلز باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے فائنل جیت لئے

مظفرگڑھ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں "کھیلتا پنجاب” پروگرام کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر مظفرگڑھ کلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیصل سٹیڈیم کو کھیلوں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر یکم نومبر سے 6 نومبر تک چھ مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قرۃ العین میمن اور ایم پی اے سردار اجمل خان چانڈیہ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کریں گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ”کھیلتا پنجاب”پروگرام میں کرکٹ کے میچز بھی شامل ہوں گے ان میچز اور ان مقابلوں کی بدولت نوجوان کھلاڑی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے دوسرے فیز کے سلسلے میں مقابلے ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوں گے۔