مظفرگڑھ میں مسلح ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

153
فائرنگ

مظفرگڑھ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں مسلح ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی اورڈاکو موقع سے فرارہوگئے ہیں،

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے عین وسط میں واقع محلہ روشن آباد میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو روک کر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، اسی دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے باپ بیٹے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں باپ محمد صدیق جاں بحق ہوگیا، جبکہ نوجوان بیٹا گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا ،

ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے،ڈی پی او سید حسنین حیدر نے واقعہ کا نوٹس لینے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیموں نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں اور ہیومن انٹیلی جنس سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے گا اور ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے