مظفرگڑھ۔ 21 مارچ (اے پی پی):ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر منشیات فروش کے خلاف ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور عصمت عباس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، ملزم سرفراز عرف ٹوٹو سے 1780 گرام چرس برآمد، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدر کی سربراہی میں ایس ڈی پی او علی پور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی علی پور کے ایس ایچ او عصمت عباس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم سرفراز عرف ٹوٹو المعروف دنگا بلوچ سے 1780 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر عصمت عباس ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لائی جائیگی ڈی پی اومظفرگڑہ سید حسنین حیدر کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔