مظفرگڑھ میں کھیلوں کی ترویج کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جارہے ہیں، ،پارلیمانی سیکرٹری محمد اجمل خان چانڈیہ

76
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

مظفرگڑھ۔ 10 اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن و ممبر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مظفرگڑھ میں کھیلوں کی ترویج کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جارہے ہیں،

فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے، خود کام کی نگرانی کررہا ہوں، سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ کی تعمیر و بحالی کا کام جلد شروع جائے گا، مظفرگڑھ میں معیاری اور جدید کرکٹ گراؤنڈ تعمیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے ۔محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ مظفرگڑھ میں ٹیلنٹ موجود ہے صرف مواقع دینے کی ضرورت ہے۔

مظفرگڑھ کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود خود کو منوایا ہے، وزیرِ کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال مظفرگڑھ کا جلد دورہ کریں گے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔