28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ پولیس نے تین مقدمات میں اشتہاری سے ناجائز اسلحہ برآمد کر...

مظفرگڑھ پولیس نے تین مقدمات میں اشتہاری سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے حوالات بند کر دیا

- Advertisement -

مظفرگڑ ھ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خیرپور محمد عمران کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، 3 مقدمات میں اشتہاری محمد ارشد ولد اللہ بخش کو ناجائز اسلحہ 12 بور بندوق سمیت گرفتار کرلیا اور بند حوالات تھانہ کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خیرپورسادات کا کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے . تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

- Advertisement -

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481270

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں