32.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،پولیس ترجمان

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 13 اپریل (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،ملزمان اشتہاری گرفتار،ناجائز اسلحہ،شراب برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج کر لئے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثناءاللہ عرف کالو جو ڈکیتی کے مقدمے میں کیٹیگری A کا اشتہاری تھا کو گرفتار کر لیا،اور جوا کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06 عدد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 42 ہزار روپے رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم بند حوالات تھانہ کر دیئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے A کیٹگری کا مجرم اشتہاری سبحان ولد بہرام جو 2 مقدمات مین اشتہاری مجرم تھا کو گرفتار کر کے بند حوالات کردیا ہے،

ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی محمد اصغر پرہاڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق ولد الہی بخش قوم کھوسہ بلوچ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 20 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق ولد عبدالخالق قوم بورانہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف اور ملزم شاکر جمال ولد جمال حسین قوم کھاکھی سے 01 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے بند حوالات تھانہ کر دیئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں