23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 1100 گرام...

مظفرگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 1100 گرام چرس برآمد ، ملزم گرفتار

- Advertisement -

مظفرگڑھ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ سید حسنین حیدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور عصمت عباس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرعلی پور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش ملزم کامران عرف کامی سے 1160 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا گیا ۔ایس ایچ او عدنان قریشی کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور ان کے خلاف مظفرگڑہ پولیس کیطرف سے کریک ڈاون جاری ہے اور ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں