مظفرگڑھ پولیس کی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ، 5 ملزمان گرفتار

109
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ ۔ 02 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل ثناءاللہ مستوئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو ناصر عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے منشیات وشراب کے علاوہ ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 2200 گرام چرس اور 60 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی ۔مزید سوشل میڈیا پرناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے3 عدد پسٹل 30بور برآمد کر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادوناصر عباسی کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے .

تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔