مظفرگڑھ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے چار پیشہ وربھکاری گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ چوبارہ کی حدود میں پولیس نے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 4 گداگروں بشیر حسین، غلام حسین، نعمان اور مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا ہے۔تمام پیشہ ور بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔