مظفرگڑھ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش ملزم گرفتار اور منشیات برآمد

104
Drug smugglers
Drug smugglers

مظفرگڑھ۔ 30 مارچ (اے پی پی):ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پرمظفرگڑھ پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا اور منشیات برآمد کرلی ہے

،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدر کی سربراہی میں ایس ڈی پی اوعلی پور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کےخلاف تھانہ صدر علی پور کے ایس ایچ او عصمت عباس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم غلام شبیر شندری گبول سے 3000گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اس موقع پرعصمت عباس ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔