مظفرگڑھ کے جھنگ روڈ پر قائم حاشر ملز میں کنسٹرکشن کے دوران چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

195
مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ کے جھنگ روڈ پر قائم حاشر ملز میں کنسٹرکشن کے دوران چھت گرنے سے ایک مزدور ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیاہے، ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوراً قریبی پوائنٹ خانپوربگاشیر سے ایمبولینس اور سنٹرل اسٹیشن مظفر گڑھ سے ریسکیو وہیکلز کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔

ریسکیو سٹاف نے بروقت رسپانس کیا، ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو ملز انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے دبے ہوئے مزدور کو باہر نکال لیا تھا، مزدور کی موقع پر موت واقع ہوچکی تھی، ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کورکیا، ڈیڈ باڈی کو قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کر دیا،

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد عثمان ولد غلام رسول عمر 23 سال سے ہوئی جو کہ سلطان کالونی مظفرگڑھ کا رہائشی تھا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔