مظفر آباد ،وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.7 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) مظفر آباد، وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مظفر آبا، وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دیر بالا، سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) مظفر آباد، وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مظفر آبا، وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دیر بالا، سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز چلاس سے 58کلومیٹر دور 15کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔