مظفر آباد :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی

مظفر آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی سمیت 40افراد کی شہادتوں ، دو ہزارافراد کو زخمی کرنے اورپورے مقبوضہ علاقے میں کرفیو کے نفاذ ،گرفتاریوں ،حریت قیادت کی نظر بندیوں اور پر امن سیاسی احتجاج کو روکنے کے لئے تشدد اور ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مظفرآباد کے آزادی چوک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی …

مظفر آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی سمیت 40افراد کی شہادتوں ، دو ہزارافراد کو زخمی کرنے اورپورے مقبوضہ علاقے میں کرفیو کے نفاذ ،گرفتاریوں ،حریت قیادت کی نظر بندیوں اور پر امن سیاسی احتجاج کو روکنے کے لئے تشدد اور ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مظفرآباد کے آزادی چوک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے اقوام متحدہ ،او آئی سی ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کےلئے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ اگر ااقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کی گئیں تو آزادکشمیر کے عوام لائن آف کنڑول کو روند کر مقبوضہ علاقے میں پہنچیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply