مظفر آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):سیکرٹری زراعت کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع ضلع مظفر آباد نے بھیڑی تحصیل نصیر آباد میں تیزی سے پھیلنے والے انتہائی نقصان دہ کیڑے لشکری سنڈی کے کنٹرول اور دیگر علاقوں میں پھیلاؤ سے روکنے کے لیے زرعی فصلوں بشمول مکئی، سبزیات، پیاز، لہسن، کڑم، دالوں اور چارہ جات پر زرعی زہروں کا سپرے کروایا۔
مقامی زمینداروں نے بھی محکمہ زراعت توسیع ضلع مظفرآباد کے عملہ کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھر پور تعاون کیا جس کی وجہ سے متاثرہ وسیع علاقے میں کامیابی سے سپرے کا عمل ممکن ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع مظفرآباد راجہ ظہیراقبال، زراعت آفیسر سرکل کہوڑی جاوید خان اس موقع پر فیلڈ عملہ اور زمینداران کی راہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود رہے۔
عوام علاقہ نے وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت اور محکمہ زراعت توسیع ضلع مظفرآباد کا فوری کاروائی اور بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603384