مظفرگڑھ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):قائد اعظم اکیڈمی اینڈ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مظفرگڑھ میں نیوٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اور سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کیمپ میں شرکت کی۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اور سی ای او ہیلتھ نے طلباء کو محفوظ اور صحت بخش غذاء کے حوالے سے مشورے دیے اور غذائی ماہرین نے طلباء و طالبات کو ملاوٹ سے پاک، محفوظ خوراک بارے آگاہی دی۔ماہرین نے غیر معیاری خوراک اور اس کے نقصانات کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کیمپ میں شریک طلباء میں غذائی آگاہی سے متعلق بروشرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔شرکاء اور سی ای او ہیلتھ کی جانب سے نیوٹریشن کیمپ کے انعقاد کو خوب سراہا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی سائوتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں میں غذائی شعور اجاگر کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔