مظفرگڑھ۔ 28 نومبر (اے پی پی):مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کی پولیس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور شہریوں کو اکسانے پر4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی جلیل الرحمان نے بلدیہ کے عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے کےلئے آپریشن کیا،اس دوران انجمن تاجران کے ممبران نے مزاحمت کی اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی جلیل الرحمان، انچارج انکروچمنٹ کمیٹی مظفر شاہد و دیگر عملے کو دھمکیاں دیتے رہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر انچارج انکروچمنٹ میونسپل کمیٹی کی مدعیت میں پولیس تھانہ جتوئی نے چار افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور شہریوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔