مظفرگڑھ۔ 24 جون (اے پی پی):ڈی پی او مظفر گڑھ سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق 8 محرم کو مجموعی طور پر 79 جلوس نکالے جائیں گے جن میں 19 اے، 13 بی اور 47 سی کیٹیگری میں شامل ہیں، جبکہ 96 مجالس بھی منعقد ہوں …
مظفر گڑھ میں 8 محرم الحرام کوسیکیورٹی کے سخت انتظامات، 1300 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 24 جون (اے پی پی):ڈی پی او مظفر گڑھ سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق 8 محرم کو مجموعی طور پر 79 جلوس نکالے جائیں گے جن میں 19 اے، 13 بی اور 47 سی کیٹیگری میں شامل ہیں، جبکہ 96 مجالس بھی منعقد ہوں گی۔ سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 1300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ڈی پی او خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔
سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے لیے سائبر پٹرولنگ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، ایلیٹ فورس اور پٹرولنگ پولیس کی تعیناتی کے ساتھ ٹریفک پلان بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے رہنما بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے محرم پروگراموں میں شریک ہیں جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے گرینڈ سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کا ہر جوان جذبۂ خدمت کے تحت امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔








