اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مظلومیت میں درد ، غم اور آنسو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے امید اور ہمت کی کرن بن جاتے ہیں، یہ گانا امید ، مزاحمت اور آزاد کشمیر کی منزل کی طرف بلانے کا گانا ہے۔یہ بات انھوں نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہی ۔شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی منزل ایسا کشمیر ہے جس پر بھارتی قبضہ نہ ہو۔