
ملتان۔16اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کےلئے عملی اقدامات کررہی ہے ،اس سلسلے میں اساتذہ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ معاشرے میں تبدیلی لانے میں ان کابنیادی کردار ہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ ایلیمنٹری ٹیچرز کالج میں ایک تقریب کے دوران کیا،تقریب میں 50سکولوں کے سربراہوںنے شرکت کی ۔