ٹنڈومحمدخان. 07 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے، معاشرے میں خواتین کی ترقی کے لیے وسائل فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومین ڈولپمینٹ ڈپارٹمینٹ کے تعارفی و رابطہ اجلاس سے صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے محکمے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کریں۔
انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ خواتین کو معیاری زندگی گزارنے کے لیے ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وومن ڈیولپمینٹ ڈپارٹمنٹ (WDD) میڈم تنزیلا سومرو نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ وومین ڈیولپمینٹ ڈپارٹمنٹ نے رات دن کی جدوجہد کے بعد محکمے کو حاصل ہونے والے مشن اور مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے دیگر موجودہ منصوبوں پر بھی تفصیل فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد وومن ڈیولپمینٹ ڈپارٹمنٹ کے مقاصد اور خدمات کو ضلع بھر میں عام کرنا ہے۔