معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے، آئی جی پنجاب

11

لاہور۔13جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے ڈی پی اوز سمیت سینئرپولیس افسران کو ہدایت کی کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔

معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں اور شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ بھی کیا جائے۔