اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ صرف بیان بازی اورتقاریر ہی کی ہے،قوم ان کی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارگردگی سے متعلق پوچھنے میں حق بجانب ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج کے معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔