معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے،عاطف اکرام شیخ

102
معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے،شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک پالیسی بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، پانچ مئی کو ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جائے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے، معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے،شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے، بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی پیداوار میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہے، بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔