معاشی اہداف کے حصول میں جدید ٹیکنالوجی انتہائی ضروری ہے‘ گورنر سندھ

92
APP70-10 KARACHI: March 10 - Governor Sindh Muhammad Zubair talking to Delegation of Belarus led by Minister of Industries Mr. Vitaly Vovk during Called on at Governor. APP photo by Syed Abbas Mehdi

کراچی ۔ 10 مارچ (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جدید دو ر میں معاشی شرح و اہداف کے حصول اور زرعی واقتصادی شعبہ کی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی انتہائی اہم و معان ثابت ہوسکتی ہے ، صوبہ میں تیز ترین ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بیلا روس کا تعاون موئثر ثابت ہوگا ،بیلا روس کی جدید ٹیکنالوجی بالخصوص ٹریکٹرز اور ہیوی ٹرک اپنی مضبوطی اور کارکردگی میں منفرد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں پاک بیلا روس مشترکہ وزارتی کمشن کے 10 رکنی وفد جس کی سربراہی بیلا روس کے وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز وٹالی ووک کر رہے تھے سے ملاقات میں کیا۔