31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںمعاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنے کاواحد راستہ ڈھانچہ جاتی...

معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنے کاواحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہے، وزیراعظم

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنے کاواحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نےکہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں، مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں