اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے کراچی میں امن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف آپریشن اور رینجرز کی کارروائی سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے۔ کراچی میں امن کی بحالی کا کریڈٹ تمام قومی …
معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے کراچی میں امن برقرار رکھنا ضروری ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ محسن شاہ نواز رانجھا کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے کراچی میں امن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف آپریشن اور رینجرز کی کارروائی سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے۔ کراچی میں امن کی بحالی کا کریڈٹ تمام قومی اداروں کو جاتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت احتساب کا واویلا کررہی ہے لیکن درحقیقت وہ احتساب نہیں چاہتی بلکہ اسے سیاسی نعرہ کیلئے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف کوئی ایک کیس بھی درج نہیں ہوا۔








