معاشی چیلنجز سے نمٹنے کےحوالے سے حکومتی کاوشوں اورحکمت عملی کے حوالے سے مدیران کو آگاہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

205
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے حکومتی کاوشوں اور حکمت عملی کے حوالے سے مدیران کو آگاہ کیا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی، خارجی اور سکیورٹی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے حکومتی کاوشوں اور حکمت عملی کے حوالے سے مدیران کو آگاہ کیا گیا۔ حکومت اور عوام کے درمیان روابط میں سی پی این ای کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔