معاونِ خصوصی علی نواز اعوان 4 سال سے بند جی سکس آبپارہ کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کریں گے

313
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان جمعہ کو سیکٹر جی سکس آبپارہ کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کریں گے۔

سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے قائم کمیونٹی سنٹر گزشتہ تقریباً چار سال سے بنداور خستہ حالی کا شکار تھا۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعون کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے کمیونٹی سنٹر کی بحالی جمعہ کی سہ پہر سے ہو جائے گی اور ملازمین کے لئے یہاں کثیر المقاصد سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں شادی ہال، لائبریری، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور مختلف کھیلوں کی سہولیات شامل ہیں ۔