معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

138

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان علم و ادب کے میدان میں ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لکھنے کا منفرد انداز ان کی شخصیت کا خاصہ تھا، افسانہ ہو یا ناول، ہر تخلیق میں وہ الگ نظر آئے‘ان کی ادبی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔