معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کی اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد

92

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے ۔انھوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید دراصل خوشیاں بانٹنے کا نام ہے اور اس لئے ہمیں عید کے پرمسرت موقع پر نادار،مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نادار اور مستحق افراد ہماری تھوڑی سی توجہ سے عید کی خوشیاں بھرپور انداز سے منا سکتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہمارے شہداءہمارے محسن ہیں،ہمیں عید کے موقع پر شہداءکے خاندانوں کو بھی ضروریاد رکھنا ہے جنہوں نے ملکی امن اور ہماری زندگیوں کے تحفظ میں اپنی جان کی اپنی قربانیاں پیش کیں۔