معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، سینیٹر جاوید فیصل اورافتخار درانی کی پریس کانفرنس

88
APP25-12 ISLAMABAD: November 12 – Senator Faisal Javed and Special Assistant to PM on Accountability Shahzad Akbar addressing a press conference at Information Service Academy. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے 5.3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگا لیا ہے، بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کی رقم سے بنائے گئے اثاثوں کی واپسی کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے، سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے اثاثوں کے بارے میں قوم کواس ماہ کے آخر میں بڑی خوشخبری دیں گے، بیرونی دنیا پاکستان کی دیانتدارقیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تعاون کے لئے تیار ہے، بااثر افراد نے بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کو چھپانے کے لئے اقامے بنائے، جے آئی ٹی اس وقت منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے کیس پر کام کر رہی ہے جس میں بہت جلد ریفرنس فائل ہوں گے۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر جاوید فیصل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار دورانی نے پیر کو یہاں انفارمیشن سروس اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔