19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمعاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات کے...

معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات کے ہمراہ خبیب فاؤنڈیشن کے ضلعی ادارے خبیب کالج کا دورہ

- Advertisement -

استور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات احسان اللہ کے ہمراہ خبیب فاؤنڈیشن کے ضلعی ادارے خبیب کالج کا دورہ کیا اور آرفن بچوں سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر خبیب کالج کے منتظم میر بہادر نے خبیب فاؤنڈشین کےاقدامات اور خبیب کالج کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ خبیب فاؤنڈینش نہ صرف پورے ملک میں بلکہ گلگت بلتستان میں بھی بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کررہا ہے اس ادارے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بھی اس طرح کے اداروں کی سرپرستی اور تعاون کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صاحب حیثیت حضرات بھی اپنا تعاون بڑھا کر سوسائٹی کے بے سہارا بچوں کو مفید شہری بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم کا سہارا بننا سب سے بڑی عبادت اور انسانی خدمت ہے۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں