معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ضلع کچہری کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وکلاءسمیت سائلین کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وکلاءسمیت سائلین کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ضلع کچہری کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد کچہری کی مختلف عدالتوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خانزادہ اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد علی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابدہ سجاد سید کی عدالت میں بھی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے کہا کہ آپ لوگ جہاد کر رہے ہیں اور چیف جسٹس کے حکم پر میں بھی اس جہاد کا حصہ بن گئی ہوں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابدہ سجاد نے معاون خصوصی کو بتایا کہ ضلع کچہری میں سہولیات کا فقدان ہے اور سائلین کو بھی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ ہمایوں اختر اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خانزاہ سے میٹنگ کی اور سی ڈی اے کے ممبر انجینرنگ کو ہدایات دیں کہ وہ نئے جوڈیشل کمپلکس کے حوالے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وکلاءکے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور چیئرمین سی ڈی اے سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔