معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد

144

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کی خدمت کرنے کا عمران خان کا جذبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کیلئے اچھی صحت اور درازی عمر کی دعا بھی کی۔