21 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںمعاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لالچند اکرانی کی زیرِ صدارت نان...

معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لالچند اکرانی کی زیرِ صدارت نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

کراچی۔ 30 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی وِنگ سندھ کے صدر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لالچند اکرانی کی زیرِ صدارت سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا مقصد سندھ بھر میں اقلیتی برادری کو درپیش مختلف سماجی اور انتظامی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے مؤثر حل کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دینا تھا۔

- Advertisement -

اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل، ایم پی اے ڈاکٹر کھٹو مل جیون، معاون خصوصی راجویر سنگھ، ایم پی اے مہیش کمار، ایم پی اے انیل کمار اور دیگر نمائندگان و افسران نے شرکت کی۔ شرکا نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عملی مسائل پر روشنی ڈالی اور متعدد تعمیری تجاویز پیش کیں، ڈاکٹر لالچند اکرانی نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام تجاویز کو وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ محکموں تک پہنچا کر ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے پارٹی قیادت خصوصاً ڈاکٹر لال چند اکرانی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے اجلاس باقاعدگی سے ہونے چاہیئں تاکہ اقلیتی برادری کی آواز مسلسل سنی جائے اور ان کے مسائل حل ہوں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603591

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں