اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر کے وفود نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری قرضوں کے اجراءکی سکیم زیر بحث آئی۔ بینک اس سکیم کو اپنی ذاتی سکیم کے طور پر اپنائیں گے اور اسے پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ مو¿ثر طور پرچلائیں گے کیو نکہ اس میں بینکوں کےلئے مثالی شرائط رکھی گئی ہیں، اس لئے اس سکیم کے تحت بینک مختلف شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے قرضے جاری کرنے کےلئے جامع حکمت عملی بنائیں گے۔ علاوہ ازیں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ ہاﺅسنگ، سیاحت اور پوسٹل کے شعبوں میں نئی سٹارٹ اپ کمپنیز کو بھی اس سکیم کے تحت قرضے جاری کئے جائیں گے، اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ ملک میں روزگار کے نئے موا قع پیدا ہوں گے۔ محمد عثمان ڈارنے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک میں ایس ایم ای شعبہ کی ترقی کےلئے کامیاب جوان ایس ایم ای لینڈنگ سکیم کے خدوخال ترتیب دیئے۔ انہوں نے بینکوں سے استدعا کی کہ وہ ملک میں بے روز گاری کے خاتمہ کےلئے اس سکیم کو کامیاب بنائیں۔