معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی ٹی وی سے بات چیت

68
حکومت نے ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب نوجوان اور کامیاب سکلز سکالر شپ جیسے پروگرام متعارف کرائے ہیں، معاون خصوصی عثمان ڈار کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملک میں معاشی استحکام لا رہی ہے، سابقہ حکومت نے معیشت کو ایک نازک حالت میں چھوڑا تھا تاہم موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات سے معشیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا ملکی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو وصول کرنے کے لئے پہلے ہی ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے اقدامات کئے جا چکے ہیں جس سے قومی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوگی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے اور تجارتی خسارے میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی سابقہ حکومت نے معیشت کو ایک نازک حالت میں چھوڑا تھا تاہم موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات سے معشیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق منی ٹریل فراہم کرنے میں ناکام رہے جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت نے مفرور قرار دیا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا ملکی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔