معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیرصدارت اجلاس ، احساس راشن رعایت کے تحت کریانہ دکانداروں کی جاری رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا

64

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیرصدارت نیشنل بینک ٹیم کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کا مقصد احساس راشن رعایت کے تحت کریانہ دکانداروں کی جاری رجسٹریشن کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں صدر نیشنل بینک، چیف ڈیجیٹل آفیسر نیشنل بینک، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری سماجی تحفظ ڈویژن شریک تھے۔ اجلاس میں ملک بھر سے نیشنل بینک کے پانچ سو افسران نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل بینک، ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سےکریانہ رجسٹریشن کی تعداد ہفتہ وار 300سے بڑھ کر اب 3ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نیشنل بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کریانہ دکانداروں کی تصدیق اور اکاؤنٹ کھولنے کے مراحل کو اور تیز رفتار بنانے کی ہدایت دی۔