معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سینیٹر پرویز رشید کے ٹویٹ پر ردعمل

190
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سینیٹر پرویز رشید کے ٹویٹ جس میں کہا گیا ہے کہ 270 ارب روپے ایک سال میں قومی خزانہ سے لوٹا گیا پر ردعمل میں کہا ہے کہ پرویز رشید صاحب اپنی عمر اور سفید بالوں کی ہی کچھ لاج رکھ لیں، جان اﷲ کو دینی ہے، نواز شریف کو نہیں۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگ کے آخری سال میں یہ اعدادو شمار 15.8 کھرب روپے تھے جو 98 فیصد کمی کے ساتھ 270 ارب روپے پر آ چکے ہیں ۔ سب کچھ یہیں رہ جانا ہے بات تو حق کی کیاکریں۔