معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی آئیسکو چیف سے ملاقات

241

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان نے آئیسکو چیف سے منگل کو ملاقات کی۔ اس موقع پر حلقہ این اے 53 سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حلقہ این اے 53 میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئیسکو چیف نے یقین دہانی کرائی کہ گرمیوں کی آمد سے قبل حلقہ این اے 53 میں اپ گریڈیشن کے کام مکمل کرنے کےلئے کام جاری ہے۔ آئیسکو حکام نے بریف کیا کہ ایچ ٹی لائنوں کی ضروری کاموں کی وجہ سے جگہ تبدیل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ آئیسکو حکام نے یونین کونسل نمبر ایک تا 6 ٹرانسفارمرز کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی اور دیہی یونین کونسلز میں سیفٹی کے کاموں پر بریفنگ دی۔ آئیسکو حکام نے حلقہ میں پولز اور ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے اور نئے تنصیب کرنے پر مکمل بریف کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے علی نواز اعوان نے ہدایت کی آئیسکو سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور سائلین کی بروقت دادرسی کی جائے۔