اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹڑ ظفر مرزا نے کہا ہے کہ علاج معالجہ کی بہتر سہولیات سے کورنا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جواس امید کی ایک کرن ہے کہ ہم ملک میں مہلک وائرس پر کنٹرول میں کامیاب ہو جائیں گے۔ جمعہ کو نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ مہلک وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے یا سماجی دوری اور سمارٹ لاک ڈاﺅں کی ضرورت نہیں رہی انہوں نے کہا ہسپتالوں میں مریضوں کا دبا ﺅ کم ہواہے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کچھ ادویات موثر ثابت ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی جوعالمی وباءکے خاتمہ کی کوششوں کے حوالہ سے مثبت اثرات کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ ڈیکسا میتھا سون اور کچھ دیگر ادویات کی دستیابی متاثرین کے لئے ایک خوشخبر ی ہے جن کا استعمال مفید ہے۔. انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مہلک وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایس او پیز عمل کریں اور حکومتی کوششوں میں تعاون کریں۔